کراچی میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

کراچی میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
کراچی میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے سرجانی لیاری تیسر ٹاؤن میں 12 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم اسے گھسیٹ کر ایک گھر میں لے گیا اور بے ہوشی کا انجکشن لگایا، ہوش آیا تو پتا لگا اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا چکا ہے، رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!