2 hours ago
کراچی میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، شکایت درج کروانے جانے پر پولیس کا بھی عجیب رویہ
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2026
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 17 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لڑکی دوپہر کے وقت کھانا دینے کے لیے نیچے اتری تو اسے کار سوار افراد نے زبردستی پکڑ کر اپنے ساتھ بٹھایا اور لے گئے جس کے بعد انہوں نے رات گئے چھوڑا یہ واقعہ دونوں قبل پیش آیا۔
لڑکی کے مطابق وہ شکایت درج کروانے تھانے گئی تاہم اسے چار گھنٹے انتظار کا کہہ کر واپس بھیج دیا گیا اور وہاں موجود افسر نے کہا کہ ابھی ایس ایچ او دستیاب نہیں ہیں۔
اس واقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شاہدہ رحمانی نے متاثرہ لڑکی سے رابطہ کیا اور ائی جی سندھ کو صورتحال سے اگاہ کیا جس کے بعد ائی جی سے جاوید عالم اوڈو نے ایس ایچ او کو معطل کر کے فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔
لڑکی نے بتایا کہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں جبکہ وہ اپنا میڈیکل کروانے کے بعد تھانے گئی تھی اس کے باوجود بھی پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔
Comments
0 comment