کراچی میں 22 سالہ لڑکی کی برہنہ اور تعفن زدہ لاش برآمد

کراچی میں 22 سالہ لڑکی کی برہنہ اور تعفن زدہ لاش برآمد

لاش کی شناخت نہیں ہوسکی اور یہ ٹکڑوں میں تھی
کراچی میں 22 سالہ لڑکی کی برہنہ اور تعفن زدہ لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

12 Jul 2024

 

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب قبرستان سے ایک لڑکی کی تعفن زدہ برہنہ لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم لڑکی کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے برہنہ لاش پھینکی گئی جبکہ مقتولہ کی گردن، ٹانگیں اور ہاتھ سمیت دیگر اعضا ٹکڑے ٹکڑے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاش تقریباً پانچ دن پرانی ہے اور یہ گل سڑ چکی ہے جس کے باعث تعفن اٹھ رہا ہے جبکہ جسم پر کپڑے بھی نہیں ہیں۔

پولیس کے مطابق تلاش ایپ سے بھی شناخت ممکن نہیں ہو رہی، ضابطے کی کارروائی کیلیے لاش کو اسپتال منتقل کیا جائے گا پھر اسے سرد خانے رکھا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!