کراچی میں 3 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد، چاچی ملوث نکلی

کراچی میں 3 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد، چاچی ملوث نکلی

واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں
کراچی میں 3 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد، چاچی ملوث نکلی

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2026

کراچی کے علاقے قائدآباد میں تین سالہ کلثوم کے قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے بچی کی سگی چاچی اور ایک بھائی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ نے مبینہ طور پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ بعد ازاں لاش کو ایک بوری میں رکھ کر اپنے بھائی نادر کے ذریعے گھر کے باہر پھینکوا دیا۔

تحقیقات کے مطابق کلثوم کو موت سے قبل بہیمانہ تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کلثوم کی لاش اس کے گھر کے باہر ایک بوری سے ملی تھی۔ پولیس نے بتایا تھا کہ بچی دوپہر کے وقت لاپتا ہوئی، تاہم اہل خانہ نے فوری طور پر اس کی گمشدگی کی اطلاع نہیں دی تھی۔

تفتیش کے دوران 50 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے تھے، تاہم ابتدائی طور پر کوئی مماثلت سامنے نہیں آئی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!