کراچی میں 7 ماہ قبل اغوا ہونے والا 4 سالہ بچہ بازیاب، جعلی پیر اہلیہ سمیت گرفتار

کراچی میں 7 ماہ قبل اغوا ہونے والا 4 سالہ بچہ بازیاب، جعلی پیر اہلیہ سمیت گرفتار

4 سالہ حسین نے سعید آباد میں آستانہ قائم کر رکھا تھا
کراچی میں 7 ماہ قبل اغوا ہونے والا 4 سالہ بچہ بازیاب، جعلی پیر اہلیہ سمیت گرفتار

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2025

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے پولیس نے سعید آباد سے 7 ماہ قبل اغوا ہونے والے 4 سالہ بچے حسین کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے اغوا کار گروہ کو گرفتار کرلیا۔

 گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ، اس کی اہلیہ اور والدہ شامل ہیں، جنہوں نے سعید آباد میں جعلی آستانہ قائم کر رکھا تھا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق، 4 سالہ حسین کا اغوا 7 ماہ قبل سعید آباد سے کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ سعید آباد تھانے میں درج ہے۔ 

فروری میں کیس کی تفتیش ایس آئی یو کو منتقل کی گئی تھی۔ پولیس نے کڑی محنت اور حکمت عملی سے سعید آباد میں چھاپہ مار کر بچے کو بازیاب کرلیا۔ 

اس دوران گروہ کے سرغنہ جمیل برہان ولد عبدالرحیم، اس کی اہلیہ میرہ زوجہ جمیل برہان اور والدہ ممتاز بیگم عرف پیرانی زوجہ عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا۔

شعیب میمن نے بتایا کہ ملزم جمیل برہان اپنی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ مل کر کمسن بچوں اور بچیوں کو اغوا کرتا تھا اور جعلی پیر و عملیات کا ڈھونگ رچا کر مغویوں کے اہل خانہ سے بھاری رقوم بٹورتا تھا۔

 ملزمان نے سعید آباد میں جعلی آستانہ بنا رکھا تھا۔ گرفتار ملزمہ ممتاز بیگم عرف پیرانی نے 4 سالہ حسین کے اہل خانہ سے 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!