کراچی میں ڈاکٹر کی غفلت اور غلط انجکشن سے دو سالہ بچی جاں بحق

کراچی میں ڈاکٹر کی غفلت اور غلط انجکشن سے دو سالہ بچی جاں بحق

کریم آباد میں واقع نجی اسپتال بچی کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت
کراچی میں ڈاکٹر کی غفلت اور غلط انجکشن سے دو سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں قائم نجی اسپتال میں غلط انجکشن کے باعث دو سالہ بچی انتقال کرگئی۔

کریم آباد کے قریب نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 2 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

واقعے کے بعد ورثا نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ بچی کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت پر صبح 10 بجے اسپتال لایا گیا تھا، جس پر ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگایا اور فرار ہوگیا جبکہ 2 گھنٹے تک موت کا بتایا بھی نہیں گیا۔

پولیس نے اہلخانہ کی شکایت پر اسپتال کے ڈاکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کو حراست میں لے لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!