6 hours ago
کراچی میں ڈاکو راج، رمضان کے چار روز میں ڈکیتی مزاحمت پر 4 شہری قتل

ویب ڈیسک
|
6 Mar 2025
رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ مسلح افراد نے مزاحمت پر چار شہریوں کو ابدی نیند سلادیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے شاہ لطیف میں آج دوسرے روز ڈکیتوں نے بابر نامی شہری کو مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ اس ایک روز قبل ندیم نامی نجی ٹیکسٹائل کمپنی کے ملازم کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ بینک سے کیش لے کر دفتر جارہا تھا۔
اس کے علاوہ سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے بس اڈے پر ڈکیتوں نے مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان کو گولیاں ماریں، زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
شاہ لطیف میں کولڈرنگ کے 35 سالہ ڈسٹری بیوٹر کو لانڈھی مرغی خانہ کے قریب نشانہ بنایا۔ اس سے قبل عمران کو بھی ڈکیتوں نے ابدی نیند سلایا۔
عبد اللہ شاہ غازی گوٹھ میں ڈوکوں نے مزاحمت پر 65 سالہ دکاندار خان محمود کو گولیاں ماریں۔ جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کے واقعات ضلع ملیر اور شرقی میں پیش آئے جبکہ رواں سال میں اب تک جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
Comments
0 comment