کراچی میں ڈاکو راج، ایک ماہ میں 5951 وارداتیں، 48 شہری قتل

کراچی میں ڈاکو راج، ایک ماہ میں 5951 وارداتیں، 48 شہری قتل

اگست میں قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں چھینے و چوری کرنے کی 5ہزار9سو51 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
کراچی میں ڈاکو راج، ایک ماہ میں 5951 وارداتیں، 48 شہری قتل

Webdesk

|

8 Sep 2024

کراچی : شہر قائد میں ڈاکوراج  برقرار ہے، گزشتہ ماہ مختلف علاقوں میں 5 ہزار 951 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 48 شہری جان سے گئے۔

سی پی ایل سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں چھینے و چوری کرنے کی 5ہزار9سو51 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

 سیٹیزن  پولیس لائیژن کمیٹی نے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ اگست کے مہینے میں شہر میں656 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زورپرشہریوں سے چھین لی گئیں جبکہ3ہزار385 موٹرسائیکلیں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح اگست کے مہینے میں23 گاڑیاں شہریوں سے اسلحے کے زورپرچھینی گئیں اور150 گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

شہر قائد میں  ڈاکو وارداتوں کے دوران 1737  قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق اگست میں اغوا برائے تاون کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بھتہ خوری کے 6واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے مہینے میں شہر قائد میں قتل و غارت گری کے 48 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!