کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 14 سالہ حافظ قرآن بچہ جاں بحق

23 hours ago

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 14 سالہ حافظ قرآن بچہ جاں بحق

پیر سے بدھ تک ڈکیتی مزاحمت پر 4 شہری جاں بحق ہوگئے
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 14 سالہ حافظ قرآن بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2025

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 14 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ گلشن بہار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مقتول کی شناخت حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حسین کے چچا کے مطابق، وہ مسجد کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران دو مسلح ملزمان آئے اور اس سے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔ حسین نے مزاحمت کی اور فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، جس پر اسے گھسیٹ کر فائرنگ کر دی گئی۔

حسین حافظِ قرآن تھا اور عالمِ دین بننے کے لیے دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، واقعے کے دوران ایک قریبی شہری نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے ترجمان کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے اور قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے جامع تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!