کراچی میں دھرنا کا دائرہ وسیع، 17 مقامات پر مظاہرین بیٹھ گئے
ویب ڈیسک
|
29 Dec 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع پارا چنار میں جاری بدامنی کے خلاف کراچی میں دیے جانے والے مذہبی جماعت کے دھرنوں کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔
مذہبی جماعت کی جانب سے کراچی میں چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت شدید متاثر اور شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اتوار کے پاراچنار کے مظلوم عوام کے حق میں ملک بھر کی طرح شہر کراچی کے طول و عرض میں دھرنوں کا دائرہ واسیع کر کے اسے 17 مقامات تک پھیلا دیا گیا ہے۔
1.مرکزی دھرنا نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ کراچی
2. شاہراہ فیصل ناتھا خان پل
3.کامران چورنگی گلستان جوہر
4.ملیر 15 نیشنل ہائی وے پر دوبارہ دھرنا شروع
5.ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاون
6.سماما شاپنگ سینٹر یونیورسٹی روڈ
7.فائیو اسٹار چورنگی ناظم آباد
8.سرجانی ٹاؤن شمس الدین عظیمی روڈ
9.انچولی شاہراہ پاکستان
10.کورنگی ڈھائی نمبر
11.اسٹیل ٹاؤن موڑ نیشنل ہائے وے
12.نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر 1
13.یونیورسٹی روڈ سفاری پارک
14.پاور ہاؤس چورنگی نارتھ ناظم آباد
15. عائشہ منزل آئی آر سی
16. اولڈ رضویہ گولیمار گلبہار
17. گلشن معمار
Comments
0 comment