کراچی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا

ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا
کراچی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

شہر قائد کے علاقے پیر آباد قصبہ کالونی میں شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے قصبہ اسلامیہ کالونی طیبہ مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او پیر آباد امام بخش لاشاری نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 33 سالہ نبا زوجہ ابراہیم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنا کر مبینہ طور گلا گھونٹ کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ مقتولہ اور ملزم کا آبائی تعلق مانسہرہ سے ہے جبکہ ملزم شوہر ابراہیم کی مقتولہ سے دوسری شادی تھی تاہم پولیس مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قاتل شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!