کراچی میں ہیٹ ویو سے بے تحاشہ اموات، مردہ خانے بھر گئے

کراچی میں ہیٹ ویو سے بے تحاشہ اموات، مردہ خانے بھر گئے

صرف ایدھی ہوم کے سرد خانوں میں چار روز کے دوران 427 میتیں لائی گئیں ہیں
کراچی میں ہیٹ ویو سے بے تحاشہ اموات، مردہ خانے بھر گئے

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے پڑنے والی قیامت خیز گرمی کے باعث اموات کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایدھی ویلفیئر کے فیصل ایدھی نے بتایا کہ صرف چار روز کے دوران کراچی کے ہمارے سرد خانوں میں چار روز کے دوران 427 میتیں لائیں گئیں جن میں سے بیشتر لواحقین غسل و کفن کے بعد کو تدفین کے لیے لے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں نوجوان، خواتین بھی شامل ہیں اور اگر دو سے تین روز صورت حال ایسی رہی تو پھر ہمارے پاس مردہ خانے میں جگہ ختم ہوجائے گی۔

فیصل ایدھی کے مطابق چوبیس جون کو ہمارے تین سرد خانوں میں 135 لاشیں آئی ہیں جبکہ عام دنوں میں بہت زیادہ تعداد 40 ہوتی ہے، 23 جون کو 128 لاشیں شہر کے مختلف علاقوں سے لائی گئیں، بائیس جون کو 86 اور 21 جون کو 78 لاشیں لائی گئیں تھیں۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے دوران سرد خانے میں لائی جانے والی لاشوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یہ اس قدر بڑھ گئی کہ ہمارے پاس جگہ ختم ہوگئی، اگر دو تین روز سلسلہ جاری رہا تو پھر ہم ان کو رکھ نہیں پائیں گے۔

 

Karachi heatwave - death toll crosses 500

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!