کراچی میں جائیداد کی خاطر باپ پر تشدد کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

کراچی میں جائیداد کی خاطر باپ پر تشدد کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

سچل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا
کراچی میں جائیداد کی خاطر باپ پر تشدد کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے سچل کی پولیس نے باپ پر تشدد کرنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کا حوالہ دیا اور وہ مستقل زار و قطار رہ رہے تھے۔

پولیس حکام نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ شہری محمد جاوید کی مدعیت میں اس کے بیٹے حسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وہ کوئٹہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 33 کا رہائشی اور ریٹائر زندگی گزار ہے، بیٹا حسان اپنی والدہ کو مارتا اور بدتمیزی کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال اور اب وہ نشے کے حالت میں گھر آتا ہے اور تھوڑ پھوڑ کرتا ہے اور مجھے مار پیٹ بھی کرتا ہے۔

متاثرہ شخص نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹا دھمکیاں دیتا ہے کہ مکان فروخت کر کے مجھے پیسوں کا تقاضہ کرتا ہے، 10 جون کو میرا بیٹا اپنے 2 گارڈز شاکر ، بخت اللہ اور دوست موسیٰ ، احسن رضا ، طلحہٰ ملک ، وقار اور طلال کے سمیت دیگر متعدد افراد صورت شناس صبح چھے بجے آیا اور ہمارے گارڈ نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ بھی مار پیٹ کی مجھے اور میرے بیٹے سعد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے دوست و گارڈز کے ہمراہ زبردستی میرے گھر میں داخل ہوئے میری اہلیہ کا زیور 20 سے 25 تولہ اور میرے داماد کے 8 ہزار امریکی ڈالر چوری کرلیے۔

پولیس کے مطابق بیٹے نے بہن کے ساتھ بھی گالم گلوچ کی ،مدعی کے مطابق انھوں نے بروقت تھانے میں واقعہ کی درخواست دی اور اب باقاعدہ واقعہ کی رپورٹ درج کرانے آیا ہوں جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 1078 سال 2024 بجرم دفعات 147 ، 149 ، 452 ، 380 اور 427 سمیت دیگر دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس نے باپ کو مار پیٹ کرنے والے بیٹے حسان کو گرفتار کر کے پستول سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!