کراچی میں کم عمر بچوں سے بدفعلی کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی میں کم عمر بچوں سے بدفعلی کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان کا تعلق ڈارک ویب سے ہونے کا خدشہ، بچوں کی منتقلی کیلیے آن لائن بیک کا ہیلمٹ استعمال ہوتا تھا
کراچی میں کم عمر بچوں سے بدفعلی کرنے والا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک

|

23 May 2024

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کم عمر بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کم عمر بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیکئے آن لائن موٹر سائیکل کا ہیلمٹ استعمال کرتے تھے۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کا گروہ دس سے چودہ سال کے درمیان بچوں کے ساتھ  بدفعلی کرتے تھے، پولیس نے تین بچوں کو بازیاب کرایا ہے۔

گرفتار ملزمان کے موبائل  فونز سے بچوں کی متعدد ویڈیوز ملی ہیں، ملزمان بچوں کے اغوا اور انھیں بدفعلی کے لئے سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

ایس پی اورنگی نے بتایا کہ 11مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا تھا،اس کیس سے اس گینگ کے بارے میں معلوم ہوا  ، ملزم نثار بچوں کو سو سے دو سو روپے دے کر گیم سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا،بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا تھا اور ان سے بدفعلی کر کے آگے سپلائی کردیتا تھا۔

ملزمان انتہائی شاطر ہے پولیس سے بچنے کے لئے آن لائن موٹرسائیکل سروس کے ہیلمٹ استعمال کرتے تھے۔ ہیلمٹ لگا کر ایک بچہ کو کسی ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب لے کر جاتے تھے۔

گرفتار کیے جانے ملزمان میں مرکزی ملزم نیاز اسکے ساتھیوں میں بہادر شاہ، علی اکبر ، ملک قاسم ، تنویر عباس اور رحیم اللہ شامل ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!