کراچی میں کروڑ پتی ماسی کی ایک اور گاڑی مل گئی

کراچی میں کروڑ پتی ماسی کی ایک اور گاڑی مل گئی

برآمد گاڑی 25 سے 30 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی جو گرفتار ملزمہ کے بیٹے کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔
کراچی میں کروڑ پتی ماسی کی ایک اور گاڑی مل گئی

Webdesk

|

25 Jun 2025

کراچی کے علاقے کلفٹن میں انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہناز ماسی کی ایک اور گاڑی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق برآمد گاڑی 25 سے 30 لاکھ روپے میں خریدی گئی تھی جو گرفتار ملزمہ کے بیٹے کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شہناز ماسی کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران اب تک مجموعی طور پر 3 قیمتی گاڑیاں برآمد ہو چکی ہیں۔

شہناز ماسی کو چند روز قبل ڈیفنس میں واقع ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں وہ بطور گھریلو ملازمہ 14 سال سے کام کر رہی تھی۔

 پولیس کے مطابق اس عرصے میں اس نے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے مالیت کی چوری کی، جس سے اس نے گاڑیاں، جائیدادیں اور دیگر قیمتی اشیا خریدیں، ملزمہ کے بیٹے سے مزید جائیدادوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!