کراچی میں الائشیں پھینکنے پر 111 افراد گرفتار

کراچی میں الائشیں پھینکنے پر 111 افراد گرفتار

پولیس نے اوجھڑی کی چیر پھاڑ کرنے والوں کو بھی گرفتار کرلیا
کراچی میں الائشیں پھینکنے پر 111 افراد گرفتار

ویب ڈیسک

|

19 Jun 2024

کراچی میں پولیس نے الائشیں پھینکنے اور ان کی چیر پھاڑ میں ملوث 111 افراد کو گرفتار کرلی۔

پولیس کے مطابق دو روز کے دوران کراچی کے تمام اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 111 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع جنوبی کے علاقے عیدگاہ ، گارڈن ، سنگولین اور لیاری سے 14 افراد جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں سعود آباد ، ماڈل کالونی ، الفلاح ، شاہ فیصل کالونی عوامی کالونی اور کورنگی پولیس 30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائد آباد فلائی اوور اور شاہ لطیف سے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا، اسی طرح ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے 10 ، نیو کراچی 6 ، لیاقت آباد 3 ، پاپوش نگر 8 اور شارع نور جہاں پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے مومن آباد سے 5 جبکہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے سائٹ ایریا سے 2 افراد ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے فیروز آباد سے 5 ، سولجر بازار سے 9 جبکہ گلزار ہجری سے 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!