کراچی میں مالی تنگدستی اور بے روزگاری سے تنگ 2 بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی
متوفی کی شناخت 30 سالہ کامران کے نام سے کی گئی ہے
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2024
شہر قائد میں معاشی تنگ دستی اور بے روزگاری سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی ون میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری ثاقب خان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ کامران کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ نے واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی 2 بچوں کا باپ اور مستقل روزگار نہ ملنے کی وجہ سے مالی تنگدستی کا بھی شکار تھا جبکہ اس کا اہلیہ سے بھی جھگڑا رہتا تھا۔
Comments
0 comment