کراچی میں ملزم نے بیوی کے حاملہ ہونے پر بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

کراچی میں ملزم نے بیوی کے حاملہ ہونے پر بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

ملزم نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو قتل کیا
کراچی میں ملزم نے بیوی کے حاملہ ہونے پر بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2024

شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں چھوٹے بھائی نے غیرت کے نام پر بڑے بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے جمعہ گوٹھ حسینی امام بارگاہ کے قریب گھر سے 45 سالہ علی اکبر نامی شخص کی خون آلود لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو کلہاڑی کے متعدد وار سے قتل کیا گیا۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے مقتول کے چھوٹے بھائی اللہ ڈنو کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کیا۔

پولیس نے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کو اہلیہ کے ساتھ تعلقات کے شک پر غیرت کے نام پر قتل کیا ہے کیونکہ ملزم کی اہلیہ حاملہ ہے۔ ملزم اور مقتول مچھلی پکڑنے کا کام کرتے ہیں اور ملزم کشتیاں پکڑنے کے لیے سمندر میں جاتا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بڑے بھائی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے جبکہ اس کی اہلیہ چند ماہ کی حاملہ بھی ہے ، ملزم نے چند روز قبل اپنی اہلیہ کو میکے بھیج دیا تھا جس کے بعد ملزم نے جمعے کو رات گئے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!