کراچی میں ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، تعداد 22 ہوگئی

کراچی میں ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، تعداد 22 ہوگئی

رمضان المبارک شروع ہونے کے بعد ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
کراچی میں ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق، تعداد 22 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

20 Mar 2025

کراچی میں ڈاکو راج جاری ہے اور کورنگی میں مسلح افراد نے مزاحمت پر ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں منگل کی شب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران میڈیکل اسٹور کے مالک اور والدین کی اکلوتی اولاد کو سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا۔

مقتول کی شناخت 22 سالہ صہیب کے نام سے ہوئی جو بسم اللہ میڈیکل اسٹور چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈکیت لوٹ مار کے بعد جارہے تھے کہ اس دوران لوگوں نے شور مچایا تو ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی متوفی کے کاندھے میں لگی اور وہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

اس سے دو روز قبل کورنگی میں ڈکیتوں نے سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد کو ابدی نیند سلادیا تھا۔

دوسری جانب رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر مجموعی طور پر 22 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یومیہ بنیاد پر درجنوں شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اور اپنے قیمتی مال سے محروم ہورہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!