کراچی میں پہلے پیٹرول بھروانے پر آن لائن بائیکیا رائیڈر کو قتل کردیا گیا
ویب ڈیسک
|
25 Jul 2024
کراچی: شہرقائد کے علاقے سچل گوٹھ میں پہلے پیٹرول بھروانے کے معاملے پر فائرنگ کے نتیجے میں آن لائن بائیک رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل گوٹھ پیٹرول پمپ کے پاس فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جو آن لائن بائیک چلانے کا کام کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا ملازم بھی زخمی ہوا جس نے بیان دیا کہ دونوں کے درمیان پہلے پیٹرول بھروانے پر جھگڑا شروع ہوا تھا تو اس دوران دوسرے فریق نے پستول نکال کر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخشانہ قرار دیا جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
Comments
0 comment