13 hours ago
کراچی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

Webdesk
|
4 Jul 2025
کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
مجموعی طور پر ریسکیو 1122 کی 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، 2 اسنارکل اور متعددایمبولینسز جائے وقوع پر موجود تھیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کرکے کرینز اور لفٹر بھی جائے وقوع پر پہنچائے گئے۔
علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کے100 سے زائد اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لوگوں کے ہجوم، جگہ جگہ راستے بلاک اور نیٹ ورک کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامناکرناپڑا۔
حکام کے مطابق7افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں ملبے سے مز ید افراد نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ کلیئر ہونے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ٹیم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر صورتحال پر قابو پانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔
Comments
0 comment