کراچی میں رینجرز یونیفارم میں ڈکیتی، شہری 17 لاکھ سے محروم

کراچی میں رینجرز یونیفارم میں ڈکیتی، شہری 17 لاکھ سے محروم

شہری سے 17 لاکھ روپے چھین لیے گئے، ملزم نے رینجرز کی وردی استعمال کی، پولیس
کراچی میں رینجرز یونیفارم میں ڈکیتی، شہری 17 لاکھ سے محروم

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

کراچی میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا یونیفارم پہن کر وارداتیں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن اقبال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں قائم پکوان سینٹر پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی اور پی کیپ پہن کر ایک ملزم اسلحے کے زور وہاں موجود افراد سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ واردات اسلحہ کے زور کی گئی متاثرہ شہری سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ ایس پی گلشن اقبال علیم بلو کی نگرانی میں واقعہ کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور واردات کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پکوان سینٹر کے باہر کی بھی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ واردات سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکے ۔

اطلاعات کے مطابق رینجرز کی وردی میں ڈکیتی کی واردات میں شہری سے 17 لاکھ روپے اور موبائل چھینے گئے ہیں۔

 

x.com

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!