کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچانے امکان

ویب ڈیسک
|
6 Apr 2025
پاکستان محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ متنبہ کیا گیا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری ہواؤں کا بہاؤ عارضی طور پر رک جائے گا، جس کی وجہ سے دن کے وقت خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔ تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ جب سمندری ہوائیں دوبارہ چلنے لگیں گی تو موسم کے حالات بہتر ہونے کی توقع ہے۔
فی الوقت، شہر میں آسمان صاف ہے اور درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 46 فیصد ہے۔ مغربی ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو گرمی میں عارضی ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تجویز دی ہے کہ وہ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Comments
0 comment