کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، جمعے سے سورج آگ برسائے گا

کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، جمعے سے سورج آگ برسائے گا

ارلی وارننگ سسٹم نے پیش گوئی کردی
کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، جمعے سے سورج آگ برسائے گا

ویب ڈیسک

|

6 Mar 2025

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے موسم کی پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق آنے والے چند دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

اعلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعے کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ دنوں کے مقابلے میں کئی ڈگری بڑھ کر 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 ہفتے کو درجہ حرارت مزید ایک ڈگری اضافے کے ساتھ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت بھی 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کریں، خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

 گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ مغربی ہواؤں کے پیش نظر کراچی میں جزوی سردی آئی تھی تاہم اب ایک بار پھر ماہرین نے رمضان کے پہلے عشرے میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جس میں صورتحال ہیٹ ویو جیسی ہوسکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!