کراچی میں شدید سردی، جمعرات کو درجہ حرارت 11 ڈگری تک پہنچ جائے گا

کراچی میں شدید سردی، جمعرات کو درجہ حرارت 11 ڈگری تک پہنچ جائے گا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے
کراچی میں شدید سردی، جمعرات کو درجہ حرارت 11 ڈگری تک پہنچ جائے گا

ویب ڈیسک

|

2 Dec 2025

کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا خنک موسم آئندہ دنوں میں مزید سرد ہوسکتا ہے۔

جمعرات کو کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت مزید 2 سے 3 ڈگری کمی کے ساتھ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ تر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں اثر انداز ہوں گی، جس سے موسم میں مزید سردی بڑھے گی۔

ادھر صوبۂ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی خشک اور خنک راتوں کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے جو حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً صبح و شام کے اوقات میں گرم کپڑوں کا استعمال ضروری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!