کراچی میں شوہر اور دیور نے خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا

کراچی میں شوہر اور دیور نے خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا

ملزمان نے مقتولہ کو ہتھوڑے اور بغدے کے متعدد واروں سے قتل کیا
کراچی میں شوہر اور دیور نے خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2024

اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون کا شوہر اور اسکا ایک دیور فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ خاتون گھر میں سوئی ہوئی تھی جب اسکو بغدے اور ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 35 سالہ عاصمہ زوجہ حفیظ اللہ کے نام سے کی گئی،مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایچ اواورنگی ٹاؤن جمال لغاری کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون کو اس کے 2 دیوروں عنایت شاہ اور نیئر شاہ نےغیرت کے نام پر قتل کیا،خاتون کے قتل میں اس کا شوہر حفیظ اللہ بھی ملوث ہے۔ مقتولہ خاتون کے شوہر نے ہی ملزمان کو اپنے گھر کی چابی دی تھی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےخاتون کے قتل میں ملوث ایک دیورعنایت ولد سمن شاہ کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،خاتون کےقتل میں ملوث ایک دیورنیئراورخاتون کا شوہر حفیظ فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!