کراچی میں سال 25 کے تیسرے دن ڈکیتی مزاحمت پر دوسرا شہری قتل

کراچی میں سال 25 کے تیسرے دن ڈکیتی مزاحمت پر دوسرا شہری قتل

ساحل مسیح کو کورنگی میں نشانہ بنایا گیا
کراچی میں سال 25 کے تیسرے دن ڈکیتی مزاحمت پر دوسرا شہری قتل

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2025

شیر قائد میں سال نو کے تیسرے دن ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔

کراچی میں نئے سال کے تیسرے روز بھی ڈکیتی مزاحمت پر دوسرا شہری قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی تین نمبر مدینہ کالونی کےقریب گھر کے باہر پیش آیا۔

مقتول کی شناخت ساحل کےنام سےہوئی ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق پڑوس میں موجود خاتون نے چار ملزمان کو لوٹ مار کی واردات کرتے دیکھا ہے۔

 مقتول ساحل مسیح ایک بچے کا باپ تھا، مقتول کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

2 جنوری ہو سکھن تھانے کی حدود قائد آباد میں 20 سالہ شہری کو ڈاکوؤں نے قتل کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!