4 hours ago
کراچی میں سال کے 20 روز میں 15 بچے اور 16 سالہ لڑکی اغوا
ویب ڈیسک
|
22 Jan 2025
کراچی میں رواں سال کے 21 روز میں 15 بچے اور ایک 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا جن میں سے ایک بچے صارم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
سال 2025 کا سب سے پہلا بچہ نارتھ کراچی سے صارم اغوا ہوا جس کی 11 روز بعد لاش برآمد ہوئی۔
اس کے بعد گارڈن ویسٹ سے دو بچے اغوا ہوئے جنہیں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون ساتھ لے کر گئے اور یہ اب تک لاپتہ ہیں۔ پھر سائٹ ایریا سے 2 بچے لاپتہ ہوئے۔ جن کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔
اس کے بعد پاپوش سے ایک بچی لاپتہ ہوئی جو کو پولیس نے اہل خانہ کے حوالے کیا، پھر بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن سے تین بچے لاپتہ ہوئے۔ اہل خانہ نے ان کے اغوا کا دعوی کیا ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے مزید دو بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پیرآباد کا رہائشی 14 سالہ مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ گھر سے مدرسے جانے کے لیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا فرنٹیئر کالونی کا رہائشی 10 سالہ ایان 17 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ایان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ، گھر سے باہر نکل گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ دونوں بچوں کے مقدمات اغوا کی دفعہ کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
اسکے علاؤہ گلشن اقبال سے ایک 15 سالہ لڑکی کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے، جس کا مقدمہ گلشن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment