کراچی میں طوفانی بارش کا خطرہ، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی میں طوفانی بارش کا خطرہ، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
کراچی میں طوفانی بارش کا خطرہ، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں کمشنر کراچی نے شہر بھر کے سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر جمعہ 30 اگست کو شہر بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکول بند رہیں گے۔

کراچی انتظامیہ نے جمعہ 30 اگست کو کراچی میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنرکراچی آفس سے جاری نوٹس کے مطابق  کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کی ایڈوائزری کی روشنی میں کراچی کے تمام  اضلاع میں واقع گورنمنٹ اور پرائیویٹ تما م اسکولز بند رکھنے کے احکامات جاری کیےگئے ہیں۔

اس کے علاوہ حیدر آباد کی انتظامیہ نے بھی ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی ادارے بھی اپنی سہولت کے مطابق کھولے جائیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!