کراچی میں واٹر ٹینکر نے نماز ادائیگی کیلیے مسجد جانے والے بزرگ کو کچل کر مار ڈالا

کراچی میں واٹر ٹینکر نے نماز ادائیگی کیلیے مسجد جانے والے بزرگ کو کچل کر مار ڈالا

ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مشتعل افراد سے ٹینکر کو نذر آتش ہونے سے بچالیا
کراچی میں واٹر ٹینکر نے نماز ادائیگی کیلیے مسجد جانے والے بزرگ کو کچل کر مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

20 Apr 2025

کراچی کے علاقے سعید آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے کیلیے مسجد جانے والے 75 سالہ بزرگ شہری کو پہیوں تلے روند ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور انہوں نے متوفی کی  کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے ہوئی جو جائے حادثہ کی گلی کا رہائشی تھا اور گھر سے نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جارہا تھا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو توڑ پھوڑ کے بعد نذر آتش کرنے کی کوشش کی مگر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے ٹرک کو تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہل خانہ کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!