کراچی میں ایک اور بچہ لاپتہ، پولیس کا گھر والوں کو بھی تلاش کرنے کی ہدایت

کراچی میں ایک اور بچہ لاپتہ، پولیس کا گھر والوں کو بھی تلاش کرنے کی ہدایت

بچے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، رواؒ سال کے 22 روز میں 15 سالہ لڑکی سمیت 17 لاپتہ
کراچی میں ایک اور بچہ لاپتہ، پولیس کا گھر والوں کو بھی تلاش کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2025

کراچی سے اور بچہ مبینہ طور پر اغوا ہوگیا جس کے بعد سال کے 22 روز میں لاپتہ ہونے والے بچوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ واقعہ ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پیش آیا جہاں فرقان آباد سے 10 عبدالرحمان مبینہ طور پر اغوا ہوگیا۔ 

والد فقیر محمد کے مطابق 10 سالہ عبدالرحمان شام میں گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا لیکن واپس نہ آیا جبکہ اُس کو تلاش کیا اور مساجد میں اعلان بھی کیا۔

والد فقیر محمد کے مطابق کافی تلاش کرنے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے روزنامچے میں اندراج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ہم بھی تلاش کررہے ہیں آپ بھی تلاش کریں،

والد نے بتایا کہ بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، عبدالرحمان روزانہ باہر کھیلنے جاتا لیکن واپس آیا تھا، پولیس اور انتظامیہ بچے کو تلاش کرکے بازیاب کروایا جائے۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی کے صارم کے اغوا اور قتل کے بعد بعد سائٹ ایریا سے دو، گارڈن سے دو، سائٹ ایریا سے دو، اورنگی ٹاؤن سے دو، گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی سمیت 17 افراد اغوا ہوچکے ہیں جن کے پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!