کراچی سے مزید 5 لاوراث لاشیں برآمد، وجہ موت پراسرار

کراچی سے مزید 5 لاوراث لاشیں برآمد، وجہ موت پراسرار

خاتون سمیت پانچ افراد کی لاشوں کو اسپتال کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا
کراچی سے مزید 5 لاوراث لاشیں برآمد، وجہ موت پراسرار

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں سے چوتھے روز بھی خاتون سمیت 5 افراد کی فٹ پاتھ سے لاشیں ملیں، جن کی فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کو ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانوں میں منتقل کر دیا۔

ایدھی حکام کے مطابق سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی سے معمار موڑ کے قریب سڑک کنارے سے 38 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سچل تھانے لیجایا گیا۔ 

بعد ازاں لاش سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانہ منتقل کر دی گئی، اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑ بھاشانی سوئٹس کے قریب سے 75 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پاکستان بازار تھانے لیجایا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی۔

ایدھی حکام کے مطابق ملنے والی دونوں لاشوں کی وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا ، ناظم آباد 2 نمبر جمال مسجد کے قریب گھر سے 60 سالہ سجاد سلیم نامی شخص کی 2 دن پرانی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ ہلاکت طبعی بتائی جا رہی ہے، سپرہائی وے بقائی پل کے قریب فٹ پاتھ 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں ںے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جبکہ پاک کالونی حبیب مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 60 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دونوں ہلاکتوں کی وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ، لاشوں کو بعدازاں سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!