کراچی سے تیسری سر کٹی لاش برآمد

کراچی سے تیسری سر کٹی لاش برآمد

کاش پانچ دن پرانی ہونے کیوجہ سے تعفن اٹھ رہا ہے، پولیس
کراچی سے تیسری سر کٹی لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

11 Jul 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے لسبیلہ میں نشتر روڈ پر واقع چرچ کے قریب کچرا کنڈی سے سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، چند روز میں بغیر سر کی یہ تیسری کاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر روڈ کے قریب واقع کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش کو پولیس نے 6 دن پرانا قرار دیا جس کے ساتھ سر نہیں ہے۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ مقتول کو کسی اور مقام پر قتل کر کے دھڑ یہاں لاکر پھینکا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھڑ پرانا ہونے کیوجہ سے اس میں سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

ایس ایس پی سی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکتی تاہم لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چند گھنٹوں میں الفلاح سوسائٹی اور لانڈھی کے قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد ہوئے تھے، بیگ میں بند ایک لاش کے سر کے ساتھ ہاتھ پاؤں بھی غائب تھے۔

پولیس نےاس سے پہلے کے دونوں کیسز کو حل کر کے ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے جنہوں نے اپنے سنگین جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!