کراچی والوں کیلیے اہم خبر، چوبیس گھنٹے گیس معطل رہے گی

کراچی والوں کیلیے اہم خبر، چوبیس گھنٹے گیس معطل رہے گی

سوئی سدرن گیس نے اعلامیہ جاری کردیا
کراچی والوں کیلیے اہم خبر، چوبیس گھنٹے گیس معطل رہے گی

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے پریشر کو حل کرنے کیلیے اتوار اور پیر کو مرمتی کام کے باعث ضلع وسطی اور ویسٹ میں گیس بن رکھنے کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن گیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیس پریشر بہتر کرنے کے لئے 24  انچ قطر, 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کے باعث اتوار کو ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ویسٹ والوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے اتوار کے روز صبح 5 بجے سے 29 جولائی پیر صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، 24 گھنٹوں کی بندش کے دوران سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹر، منگھو پیر ٹاؤن، قصبہ، اورنگی ٹائون کے تمام سیکٹرز، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاک، ایف بی ایریا بشمول گلبرک کے تمام  بلاکس، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن ، اتحاد ٹاؤن ، اور ماڑی پور میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ گلشن معمار ، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائیٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے صارفین متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!