کراچی ایئرپورٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

کراچی ایئرپورٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

خاتون کی لاش کو چھیپا ریسکیو کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا
کراچی ایئرپورٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

Webdesk

|

11 Dec 2025

کراچی: شہر قائد کے علاقے ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر خاتون دم توڑ گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون سڑک عبور کر رہی تھیں کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

خاتون کی لاش کو چھیپا ریسکیو کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت کویتا ہری رام کے نام سے ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!