کرم میں دوبارہ کشیدگی، ڈپٹی کمشنر اور ایف سی قافلے پر حملہ

کرم میں دوبارہ کشیدگی، ڈپٹی کمشنر اور ایف سی قافلے پر حملہ

حملے میں ڈپٹی کمشنر اور سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوئے، تین ایف سی جوان بھی زخمی
کرم میں دوبارہ کشیدگی، ڈپٹی کمشنر اور ایف سی قافلے پر حملہ

ویب ڈیسک

|

4 Jan 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن میں سیکیورٹی کانوائے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ور اہلکار زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کانوائے کے لئے راستے کو کلئر کرنے کے لئے بگن گئے تھے۔ اس مقام پر21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ میں پچاس افراد جانبحق ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ، اہلکار اور 3 ایف سی کے جوان زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور سیکیورٹی گارڈ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علی زئی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بھن میں مظاہرے پر بیٹھے شرکا سے مذاکرات کیلیے گئے ہوئے تھے تو اس دوران مظاہرین نے فائرنگ کی۔

ادھر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی اور کہا کہ حملہ میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی قافلہ پر فائرنگ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!