خوشی ماتم میں تبدیل، باراتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ

خوشی ماتم میں تبدیل، باراتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ

متعدد بچے شدید زخمی، حالت تشویشناک
خوشی ماتم میں تبدیل، باراتیوں کی بس کو خوفناک حادثہ

ویب ڈیسک

|

22 Jun 2024

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سخا کوٹ میں باراتیوں سے بھری سوزوکی پک اپ گہری کھائی میں گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے سخاکوٹ میں باراتیوں سے بھری سوزوکی پک اپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد سوار تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال درگئی اور کوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے متعدد بچوں کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جبکہ تمام متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!