1 hour ago
کوئٹہ میں 8 دہشت گرد ہلاک
مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے
ویب ڈیسک
|
18 Feb 2026
انسداد دہشت گردی فورس کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment