کوئٹہ میں اسکول سے واپسی پر 8 ماہ قبل اغوا ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد

11 hours ago

کوئٹہ میں اسکول سے واپسی پر 8 ماہ قبل اغوا ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد

مصور کاکڑ کو نومبر میں تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تھا، بازیابی کیلیے سندھ اور بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد آپریشنز ہوئے
کوئٹہ میں اسکول سے واپسی پر 8 ماہ قبل اغوا ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2025

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ سال اسکول سے واپسی پر  تاوان کیلیے اغوا کیے جانے والے 10 سالہ بچے مصور کاکڑ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصور کاکڑ کو گزشتہ سال نومبر میں نامعلوم افراد نے تاوان کیلیے اغوا کیا جس کے بعد اہل خانہ نے تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا تھا۔

بلوچستان حکومت نے اہل خانہ کو مصور کی بحفاظت بازیابی کی تسلی دیتے ہوئے دھرنا ختم کروادیا تھا تاہم بازیابی کیلیے اقدامات نہیں کیے گئے اور دو روز قبل اُس کی لاش برآمد ہوئی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے ایک روز قبل مصور کاکڑ کو قتل کیے جانے کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ مصور کاکڑ کو اغوا و قتل کرنے والے کچھ دہشتگرد واصلِ جہنم ہو چکے ہیں جبکہ کچھ کے گرد گھیرا تنگ ہے۔

دس سالہ مصور خان کاکڑ کی نماز جنازہ اور تدفین آج کانسی قبرستان میں کی گئی۔ مصور کاکڑ کی نماز جنازہ میں صوبائی وزرا، آئی جی پولیس بلوچستان، رشتہ داروں، شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!