کوئٹہ میں سرکاری اسپتال انتظامیہ کی بے حسی، خاتون کے ساتھ انسانیت شرما دینے والا واقعہ

کوئٹہ میں سرکاری اسپتال انتظامیہ کی بے حسی، خاتون کے ساتھ انسانیت شرما دینے والا واقعہ

دوسری جانب خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے
کوئٹہ میں سرکاری اسپتال انتظامیہ کی بے حسی، خاتون کے ساتھ انسانیت شرما دینے والا واقعہ

ویب ڈیسک

|

1 Oct 2024

بلوچستان کے دارالحکومت کے سرکاری اسپتال میں انسانیت شرما دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قائم سول اسپتال میں حاملہ خاتون طبیعت ناسازی کے باعث پہنچی تو وہاں کوئی اسٹریچر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے خاتون پیدل چلنے پر مجبور ہوئی۔

خاتون بمشکل گائنی وارڈ تک پہنچی تو وہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں تھے جس کے بعد غیر طبی عملے نے خاتون کو دوسرے وارڈ لے جانے کی ہدایت کی۔

اسی اثنا خاتون کی طبیعت مزید خراب ہوئی اور درد کی شدت اتنی بڑھی کہ وہ وارڈ کے باہر لیٹ گئی اور پھر کچھ دیر میں اُس نے بچے کو جنم دیا۔

اہل خانہ اسپتال کی غفلت پر شدید نالاں ہیں اور انہوں نے حکومتی دعوؤں پر شدید تنقید بھی کی۔ دوسری جانب سول اسپتال انتظامیہ تمام صورتحال سے بے خبر نکلی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!