کے الیکٹرک صارفین کیلیے بری خبر، ماہ اکتوبر میں اضافی بل دینا ہوگا
ویب ڈیسک
|
8 Oct 2024
کراچی: کے الیکٹرک کے صارفین کو ماہ اکتوبر 24 میں بجلی کے زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ پاور پروڈکشن کمپنی نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کو ستمبر کے مقابلے اکتوبر کے مہینے میں اضافی 1.59 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے جس سے مجموعی ایڈجسٹمنٹ 4.33 روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔
اس کے مقابلے میں صارفین نے ستمبر کی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 2.74 روپے فی یونٹ ادا کیا۔ نئی ایڈجسٹمنٹ مستقبل کے بلوں پر بھی اثر انداز ہوگی، صارفین کو نومبر میں 4.91 روپے فی یونٹ ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔
2024 تک کے الیکٹرک کے صارفین مئی کے لیے 2.59 روپے فی یونٹ اور جون کے لیے 3.17 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔ مزید برآں، ستمبر سے نومبر 2024 کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
تاہم، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ابھی تک جولائی اور اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرنا ہے، کے الیکٹرک نے جولائی کے لیے 3.09 روپے فی یونٹ اور اگست کے لیے 51 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
Comments
0 comment