کیبل لفٹ میں پھنسے بچے کو بچانے کے دوران باپ نے اپنی جان دے دی

کیبل لفٹ میں پھنسے بچے کو بچانے کے دوران باپ نے اپنی جان دے دی

ناگہانی موت کا افسوسناک واقعہ خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں پیش آیا
کیبل لفٹ میں پھنسے بچے کو بچانے کے دوران باپ نے اپنی جان دے دی

آفتاب مہمند

|

24 Jul 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں کیبل لفٹ کو حادثہ پیش آیا جس میں اپنے پھنسے ہوئے بچے کو بچانے کے دوران باپ دریا میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کیبل لفٹ حادثہ بٹگرام اور شانگلہ کے درمیان پیش آیا، لفٹ درمیان میں پہنچ کر پھنس گئی تھی جس میں بارہ سالہ یاسین سوار تھا۔ 

پولیس کے مطابق اس لفٹ سے مقامی افراد روزانہ دریا پار کرتے ہیں اور یاسین بھی معمول کے مطابق اسکول سے واپس گھر جارہا تھا جبکہ اُس کا والد دریا کے دوسری طرف کھڑا اُسے دیکھ رہا تھا۔

اس دوران لفٹ درمیان میں جاکر پھنسی تو باپ اپنے جگر گوشے کو مشکل میں دیکھ کر کھڑا ہوا اور رسی پر لٹک کر اُس کے قریب پہنچنے کیلیے چل پڑا تاہم درمیان میں رسی ٹوٹ گئی جس کے باعث وہ دریائے سندھ میں جاگرا ۔

دریا کے تیز بھاؤ میں متوفی اپنا حواس بھال نہ رکھ سکا اور موت کو گلے لگا لیا، لفٹ میں پھنسے بچے نے اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا۔ واقعے کے بعد پولیس اور علاقہ مکینوں نے دریا سے متوفی کی لاش نکال لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق لفٹ میں پھنسے ہوئے بچے کو مقامی افراد نے باحفاظت نکال کر گھر پہنچا دیا تاہم ناگہانی موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ متوفی کی شناخت عزیز کے نام سے ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!