لاہور: باپ کے کاٹنے سے بچے کے جسم میں زہر پھیل گیا
بچے کی حالت تشویشناک، اسپتال میں زیر علاج
ویب ڈیسک
|
6 Jun 2024
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں باپ کے کاٹنے سے بچے کے جسم میں زہر پھیلنے سے اُس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں والدین کے آپسی جھگڑے میں باپ نے 3 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد کیا اور تین سالہ ارش کے جسم پر ایسے کاٹا ہے زہر پھیل گیا۔
خبیب الرحمان نامی شخص کے تشدد اور کاٹنے کی وجہ سے بچے کی حالت تشویشناک ہوئی جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو مقدمہ اندراج کے بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بھی تصدیق کی کہ بچے کے جسم پر دانتوں کے کاٹنے کے نشانات ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ بچے پر پیار آتا تھا تو اس کے جسم پر کاٹی کرتا تھا۔
Comments
0 comment