لاہور، قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا

لاہور، قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا

آٹھ سالہ ریحان موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور، قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے والدین کے اکلوتے بیٹے کو کچل دیا

ویب ڈیسک

|

4 May 2024

لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں سی ٹی ڈی کے اہلکار نے والدین کے اکلوتے 8 سالہ بچے کو گاڑی تلے روند دیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ ریحان اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران سی ٹی ڈی کی تیز رفتار پولیس موبائل وہاں آئی اور بچے کو روندتی ہوئی چلی گئی۔

والدین کا اکلوتا 8 سالہ بچہ ریحان گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے اور دماغ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اپنے لخت جگر کے بچھڑنے پر والدین غم سے نڈھال ہیں۔

اُدھر علاقہ مکینوں کے شدید احتجاج پر کینٹ تھانے نے پولیس موبائل کو قبضے میں لے کر ڈرائیورکو حراست میں لے لیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!