لاہور، سگی بھابھی کو نوکری کا لالچ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دیور گرفتار

لاہور، سگی بھابھی کو نوکری کا لالچ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دیور گرفتار

پولیس نے دیور کو گرفتار کرلیا
لاہور، سگی بھابھی کو نوکری کا لالچ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دیور گرفتار

ویب ڈیسک

|

18 Jun 2025

اپنی سگی بھابھی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ پولیس نے سگی بھابھی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش نوجوان کو شکایت موصول ہونے پر حراست میں لے لیا۔

دیور نے بھابھی کو نوکری کا جھانسا  دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا اور پھر جبری طور پر زیادتی کی کوشش کی جس کے دوران خاتون زخمی ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!