1 hour ago
لاہور بسنت کے دوران 118 حادثات رپورٹ
ویب ڈیسک
|
8 Feb 2026
لاہور میں ہونے والی بسنت کے دوران 18 چھتوں سے گرنے کے افسوس ناک واقعات پیش ائے ہیں جن میں سے چار شہری جاواہق ہو گئے جبکہ فیسٹیول کے دوران مجموعی طور پر چھ اموات ہوئیں۔
لاہور میں بسنت 2026 کے دوران حفاظتی خدشات کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
صوبائی ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے لاہور کے عوام سے کہا ہے کہ وہ بسنت کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ آوارہ پتنگیں پکڑنے کے دوران چھتوں سے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کے مطابق بسنت کے پہلے دو دنوں میں اب تک 118 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سے 4 افراد چھتوں سے گر کر جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھنے اور ایک درخت پر چڑھنے کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق پتنگ کی ڈور کے باعث 112 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں بیشتر موٹر سائیکل سوار شامل ہیں۔
ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حکومت تین روزہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت سمیت تمام ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز کی تنصیب سمیت تمام حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو ترجیح دیں۔
Comments
0 comment