لاہور کے فاطمہ جناح کالج کی چھت سے کود کر 22 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

لاہور کے فاطمہ جناح کالج کی چھت سے کود کر 22 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دو دوران علاج دم توڑ گئی
لاہور کے فاطمہ جناح کالج کی چھت سے کود کر 22 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک

|

17 Feb 2026

لاہور کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالبہ چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منگل کی دوپہر لاہور میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ طالبہ کی شناخت فریحہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایم بی بی ایس فائنل ائیر کی طالبہ تھی اور کالج کے ہاسٹل میں رہتی تھی۔ وہ آزاد کشمیر کی رہائشی تھی۔

پولیس کے مطابق طالبہ کالج کی تیسری منزل سے گری۔ ابتدائی طور پر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جن میں خودکشی اور حادثہ دونوں امکانات شامل ہیں۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ ہاسٹل کی تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی کہ اچانک اسے چکر آیا اور وہ نیچے گر گئی۔ گرنے کے باعث اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کچھ عرصہ قبل اپنے والد کے ساتھ لاہور میں رہتی تھی، تاہم والد کی ریٹائرمنٹ اور واپسی کے بعد وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ کالج انتظامیہ اور طالبہ کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!