لاہور میں 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
ویب ڈیسک
|
25 Jul 2024
پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ساندہ میں بارہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان بلال اور علیم نے فلیٹ پرلے جا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچی بگڑی طبیعت کے ساتھ گھر واپس پہنچی اور اُس نے اپنے اہل خانہ کو سارے واقعے سے آگاہ کیا جس پر اہل خانہ نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے متاثرہ گھرانے کی شکایت پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا جبکہ اُن سے تفتیش بھی شروع کردی۔
اس کے علاوہ بچی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ساندہ کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
Comments
0 comment