لاہور میں 12 سالہ بچے سے اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی
ویب ڈیسک
|
22 Jun 2024
لاہور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں تین ملزمان نے 12 سالہ لڑکے کو بندوق کی نوک پر اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلح افراد نے لڑکے کو اغوا کیا اور قریبی گھر میں لے جاکر اُس کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ملزمان میں سے ایک کی شناخت غلام خان کے نام سے ہوئی ہے جو مرکزی ملزم ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زیادتی کرنے والوں نے سارے عمل کی ویڈیو موبائل میں ریکارڈ بھی کی اور لڑکے کو دھمکی دی کہ اگر اُس نے کسی کو بتایا تو پھر وہ اسے وائرل کردیں گے۔
واقعہ کی حساس نوعیت اور مقتول کی عمر کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
Comments
0 comment