لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک پڑوسی گرفتار

لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک پڑوسی گرفتار

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سفاک پڑوسی گرفتار

ویب ڈیسک

|

4 Jul 2024

لاہور: پنجاب کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں درندہ صفت ملزم نے کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا دل خراش واقعہ پیش آیا، ملزم نے بچی کو اپنے گھر کی چھت پر کپڑے ڈالنے گئی تھی۔ سفاک ملزم  نے جو محلے دار بھی ہے، اسے پکڑ کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچی کے چھت سے نیچے نہ آنے پر والدکو تشویش ہوئی جس پر ملزم نے جھگڑا کیا اور پھر وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

والد نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ بچی کےو الد کی جانب سے درخواست  ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم گلفام کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کے مطابق سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!